|

New Pakistan Housing Scheme

 وزیراعظم پاکستان کا سرکاری ملازمین کے لئے اپارٹمنٹ سکیم کا اعلان

New Pakistan Housing Scheme 2021

حکومت پنجاب کا ایک اور سنگ میل

 

وزیراعظم پاکستان کے 50 لاکھ گھروں کے وژن کے تحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے اشتراک سے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے تحت 35 ہزار رہائشی اپارٹمنٹس کی تعمیر مکمل کی جاے گی

پہلے فیز میں 4000 اپارٹمنٹس کی تعمیر کا جلد آغاز ♦

دو ہزار اپارٹمنٹس (650 مربع فٹ، دوبیڈ رومز) کی الاٹمنٹ کے لیے درخواستیں جمع کروائیں ♦

  حکومت پاکستان حکومت پنجاب، ایل ڈی اے، واسا اور ٹیپا کے ایسے ملازمین جو پنجاب کے رہائشی ہیں اور کٹوتیوں کے بعد 50 ہزار روپے سے زائد ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہے درخواستیں دینے کے اہل ہیں

درخواست دینے کے لیے بینک آف پنجاب کی ویب سائٹ بنک آف پنجاب  وزٹ کریں. پورٹل پر دئیے گئے درخواست فارم پر اپنے کوائف درج کریں پھر درخواست فارم کا پرنٹ لے کر دستخط کر کے بینک آف پنجاب کی کسی بھی قریبی برانچ میں مبلغ 500 روپے پراسیسنگ فیس کے ساتھ جمع کروا دیں

اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ بذریعہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی. قرعہ اندازی میں کامیاب ہوئے والوں کو بینک آف پنجاب یا اس سے مقرر کردہ بینک سے لیٹر آف کمفرٹ حاصل کرنا ہو گا

ایک اپارٹمنٹ کی قیمت تقریباً 27 لاکھ روپے ہے♦

اہل درخواست دہندگان نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے تین لاکھ روپے سبسڈی حاصل کرنے کے لیے الگ سے درخواست دے سکتے ہیں

اس سکیم سے سبسڈی حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والے درخواست گزاروں کو صرف 10 فی صد ڈاؤن پیمنٹ دینا ہو گی

باقی درخواست گزار جنہیں بینک لیٹر آف کمفرٹ جاری کر دیں، 21 فیصد ڈاؤن پیمنٹ ادا کریں گے

اپارٹمنٹ کی باقی قیمت قبضہ ملنے کے بعد ماہانہ قسطوں میں ادا کرنا ہو گی

عوام الناس کے لئے دو ہزار اپارٹمنٹس نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نامزد کردہ افراد کو الاٹ کیے جائے گے. اور ایسے ہرالاٹی کو مذکورہ اتھارٹی تین لاکھ روپے سبسڈی دے گی

درخواستوں کی وصولی 24 مارچ 2021 سے شروع ہو رہی ہے

درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 اپریل 2021 ہے

درخواستیں جمع کروائیں اور قرعہ اندازی میں شامل ہو کر اپنے گھر کے مالک بن جائیں

 

new Pakistan housing scheme

 

♦ For More Info Visit Our Website mcqs warehouse

Share Story On Your Favorite Platform !

Similar Posts