مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ کل رات سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں سے کم شدت کے ساتھ ایکٹو ہوگا- ہفتےکی شام سے اتوار کے دوران کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش اور کشمیر میں برف باری متوقع ہے-
پیر سے اس سلسلے میں شدت آنے کا امکان ہے- پیر سے بدھ کے دوران بالائی خیبرپختونخوا گلگت بلتستان کشمیر اور بالائی و مشرقی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے – شمال مشرقی پنجاب اور جنوبی کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور کشمیر میں بھاری برف باری کا امکان ہے-
کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی کی توقع ہے-