|

Malai Kebab

Malai Kebab

 

Malai Kebab Full Recipe

 

اجزاء  

قیمہ تین پاؤ🔪
ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کے چمچ🔪
سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ🔪
نمک حسب ذائقہ🔪
کچا پپیتا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ🔪
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ🔪
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا)🔪
پودینہ (باریک کٹا ہوا)🔪
ہری مرچ پانچ سے آٹھ عدد (باریک کٹی ہوئی)🔪
ڈبل روٹی کے سلائس چار سے پانچ عدد🔪
فریش کریم ایک پیالی🔪
انڈے تین عدد🔪
کوکنگ آئل فرائی کرنے کے لیے🔪

  ترکیب  

🍓سب سے پہلے ڈبل روٹی کو بارہ سے پندرہ منٹ تک دودھ میں بھگو لیں. پھر دودھ سے نکال کر اس کو کسی چمچے سے دبا کر نچوڑ لیں
🍓اس کے بعد ان سلائس میں نمک، لال مرچ، ادرک اور لہسن کا پیسٹ، ہرا دھنیا، پودینہ، پپیتا، گرم مصالحہ اور  ہری مرچ اور اس کے ساتھ قیمہ بھی مکس کر دیں
🍓پھر اس میں فریش کریم بھی ڈال کر سارے آمیزے کو اچھی طرح مکس کر کے ان کے لمبے لمبے کباب بنا لیں
🍓کباب بنانے کے بعد کڑاہی میں تیل تین سے پانچ منٹ گرم کریں اور کبابوں کو انڈوں میں ڈبو کر تیل میں فرائی کر لیں
🍓فرائی کرنے کے بعد ان کو نکال کر کیچپ اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں

Share Story On Your Favorite Platform !

Similar Posts