Latest Weather Update || موسم کی تازہ صورتحال

  Latest Weather Update 

 

   بریکنگ نیوز موسم کے بارے میں 

بارش کے تازہ سلسلہ کی آمد:

 

2 فروری کی شام سے پاکستان کو ایک مغربی سلسلہ متاثر کرنے جا رہا ہے- اس سلسلہ کی شدت ہلکی سے معتدل جبکہ اس کا دورانیہ ملک میں مختصر ہو گا- تیزی سے گزرنے والے اس مغربی سلسلہ سے پاکستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں بارش کے امکانات روشن ہیں-

بارش کا یہ سلسلہ 2 کی شام سے 4 کی دوپہر تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا باعث بنے گا-  اس سلسلہ کے ساتھ گرج چمک طوفان اور ژالہ باری کا ممکنہ امکان بھی ہمراہ ہو گا- بادلوں کی سمیت جنوب مغرب سے شمال/شمال مشرق کی طرف رہنے کا امکان ہے-
پہاڑوں پر معتدل برفباری ہو گی-

اس سلسلہ کے زیر اثر شمالی مشرقی بلوچستان کے علاوہ شمالی و مغربی خیبر پختون خواہ  شمال مشرقی پنجاب وسطی پنجاب بشمول لاہور  جنوب مشرقی پنجاب کوہ سلمیان و ڈیرہ غازی غان ڈویژن کے علاوہ شمالی سندھ میں بھی بارش کا امکان – اسلام آباد کشمیر میں بھی معتدل بارش ہو گی- جنوبی پنجاب بہاولنگر اور وہاڑی ڈسٹرکٹ بھی بارش ممکن ہو گی-

✓ سلسلہ کی شدت ::

مغربی پاکستان — ہلکی
شمالی و مشرقی پاکستان — معتدل

✓ دورانیہ ::

2 فروری کی شام تا 4 فروری کی سہ پہر تک

✓✓ علاقہ جات جدھر سسٹم آۓ گا ::

شمال مشرقی پنجاب
مشرقی وسطی پنجاب
جنوب مشرقی پنجاب
شمال مشرقی بلوچستان
شمالی و مغربی کے پی کے
کشمیر اسلام آںاد راولپنڈی
گلگت بلبستان
شمالی شمال مشرقی سندھ

✓✓ موسم میں کیا  متوقع ہے

ہلکی سے معتدل بارش-
گرج۔چمک طوفان
تیز سرد ہوائیں-
کچھ مقامات پر ژالہ باری کا امکان –
درجہ حرارت میں کچھ کمی متوقع-
میدانی علاقوں میں عبوری طور پر دھند کی واپسی

بارش کی مقدار ممکنہ ::-

مغربی پاکستان —ہلکی
مشرقی و شمالی پاکستان –+ معتدل
شمال مشرقی پنجاب— 10 سے 20 ملی میٹر
وسطی مشرقی پنجاب (لاہور)  –5 تا 15 ملی میٹر
جنوب مشرقی و جنوبی پنجاب — 3-7 ملی میٹر کہین کہیں
مشرقی سندھ — 0.1 تا 3 ملی میٹر
شمالی کے پی کے— 15-25 ملی میٹر
مشرقی بلوچستان — 3 تا 8 ملی میٹر
جنوبی کے پی کے — 2 تا 5 ملی میٹر
کمشیر — 20 تا 35 ملی میٹر —

تفصیلات:

پنجاب :-

شمالی وسطی شمال مشرقی اور جنوب مشرقی پنجاب اچھی بارش کا امکان- شمالی مغربی پنجاب میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے-

شمالی پنجاب کے علاقوں لاہور سیالکوٹ ناروال شکرگڑھ جہلم کھاریاں ڈسکہ پسرور پھالیہ کاموکی گجرانوالہ گجرات پنڈاد خان اٹک راولپنڈی مری چکوال کلر کلہار سکیسر مانگا منڈی منڈی بہاولدین گوجر خان مریدکے سمیت شمالی علاقوں میں معتدل بارش کا امکان ہے-
بارش کی مقدار 10 سے 20 ملی میٹر تک جاۓ گی-

اسلام آباد راولپنڈی مری میں بھی معتدل بارش ممکن ہے- مری  میں معتد ل برفباری ہو گی- بارش کی مقدار 5 سے 10 ملی میٹر تک ممکن یے-

وسطی پنجاب کے علااقوں فیصل آباد قصور ساہیوال پاکپتن حافظ آباد سمندری گوجرہ جڑاں والا رینالہ خورد عارف والا پتوکی اوکاڑہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ننکانہ صاحب چیچا وطنی میاں چنوں دیپالپور سرگودھا خوشاب نور پور تھل چنیوٹ جھنگ پیر محل سمیت وسطی پنجاب کے علاقوں میں ہلکی سے معتد ل  با رش ممکن ہے-

میانوالی  پیلاں پنڈی گھیپ جند دریا خاں بھکر کے علاقوں میں ہلکی  بارش کا کہین کہیں امکان-

لیہ چوک عظم کوٹ ادو میں ہلکی بارش کا امکان-

بہاولنگر چشتیاں فوڑٹ عباس منچن آباد ہارون آباد حاصلپور وہاڑی میلسی بورے والا ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے-

ملتان لودھراں خانیوال دنیا پور کروڑ پکا جہانیاں شجاع آباد علی پور مظفر گڑھ احمد پور خیر پور ٹامیوالی یزمان ہلکی بارش کا امکان-

رحیم یار خاں خانپور صادق آباد لیاقت پور خان بیلا روجھان جام پور بوندا باندی ہو گی-
ڈیرہ غازی خان تونسہ راجن پور سخی سرور ہلکی بارش کا امکانات روشن ہیں

گرج چمک ہمراہ ہو گی- سرد ہوائیں بھی ساتھ ہوں گی- بارش کے بعد دھند کا نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے جو 1 سے 2 دن رہ سکتا ہے-
اس بارش کے سلسلے کے 3 سے  4 فروری تک امکانات رہیں گے –

خیںبر_پختون_خواہ :-

شمالی کے پے کے کے علاقوں چترال ایبٹ آباد ہری پور گلیات بالا کوٹ بشام بٹ گرام سوات مالم جبہ کالام دیر بونیر مینگورہ پارہ چنار اپر لوئیر دیر میں معتدل سے تیز بارش کا امکان یے- 6500 فٹ سے بلند علاقوں میں اچھی برفباری کا امکان یے-

کوہاٹ پشاور مرادن صوابی بٹ خیلہ خیبر وزیرستان  ضلع محمد پارہ چنار نوشہرہ مانسہرہ میں ہلکی بارش ممکن-

ڈیرہ۔اسماعیل۔خان بنون کرک ٹانک لکی مروت کلاچی چیراٹ کے علاقوں میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش /بوندا باندی کا امکان ہے-

بارش کی مقدار 20 سے 35 شمالی خیبر پختون خواہ اور 3 سے 5 ملی میٹر جنوبی کے پی کے میں ممکن ہے-

گرج چمک بارش اور سرد ہوائیں ہمراہ ہو گی-

کشمیر :-

مظفر اباد راولاکوٹ گڑھی دوپٹہ ہیٹیاں بالا  میرپور آزاد کشمیر  نیلم توبت شاردہ  اور دیگر کشمیر کے علاقہ۔جات میں موسلادھار  بارش ممکن ہے-
بارش کی مقدار 30-40 ملی میٹر تک جا سکی یے-
پہاڑوں میں شیدید برفباری کا امکان یے-

سندھ :-

شمال مشرقی سندھ/شمال مغربی سندھ ہلکی بارش ہو گی-

سکھر کشمور ڈہرکی گھوٹکی پانوعاقل گدو لاڑکانہ رتوڈیرو جیکب اباد میں بوندا باندی /ہلکی بارش کا امکان ہے-
ایک سے دو مقامات پر گرج چمک بھی ممکن یے-

جنوبی اور وسطی سندھ موسم مکمل خشک ہو گا-۔

کراچی میں موسم مکمل  خشک رہے گا-کچھ شہر کے بیرونی علاقوں میں دھند ہو سکتی ہے-

بلوچستان-

شمال مشرقی بلوچستان  میں لمبے عرصے بعد بارش کا امکان نظر آ رہا ہے-
لورالائ کولہو پشین قلعہ سیف اللہ ژوب زیارت بارکھان سوئ ڈیرہ بگٹی میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان موجود یے- مقدار 3 سے 7 ملی میٹر ہو گی-
گرج چمک ہمراہ ممکن ہے-

تمام۔جنوبی وسطی مغربی بلوچستان۔موسم خشک ہو گا-
کوئٹہ چمن بارش کا کوئ امکان بھی فلحال 40-45 فیصد ہیں معتدل سردی۔اور تیز  یخبستہ ہوائیں ساتھ ہوں گی-

اسلام_آباد راولپنڈی :-

ہلکی سے معتدل بارش کا امکان یے- بارش کی مقدار 5 سے 15 ملی میٹر تک ممکن ہے – گرج چمک اور بارش بھی شہر کو متاثر کر سکتی ہے

Share Story On Your Favorite Platform !

Similar Posts