Latest Upcoming Weather || موسم کی تازہ صورتحال
موسم_کی_صورتحال
شدید ترین خون جمانے والی سردی کی لہر اور بارش کی صورتحا ل کا مختصر جائزہ:
بارش_پر_خبر
19 جنوری یعنی آج سے ملک کے شمالی علاقوں میں ایک انتہائی کمزور شدت کا سلسلہ انٹری کرے گا جو شمالی علاقوں میں کہیں ہیں ہلکی رم جھم کا سبب بنے گا اس کے ساتھ ایک اور درمیانی سے اچھی شدت کا سلسلہ 22 جنوری سے ملک میں داخل ہوگا خیبرپختونخواہ کشمیر گلگت کے زیادہ تر علاقوں میں گرج چمک ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے
اس کے علاوہ شدید ترین برفباری کا امکان ہے وسطی شمالی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے اس دوران ژالہ باری کے امکانات موجود ہیں جنوبی پنجاب میں بارش کے امکانات کم ہیں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے
شدید ترین خون جمانے والی اور ہڈیاں ہلا دینے والی سردی کی لہر پر خبر:
تمام پاکستان والے تیار رہیں 23 جنوری کی رات سے شدید ترین خون جمانے والی اور ہڈیوں کو ہلانے والی سردی کی لہر ملک میں داخل ہوگی یہ سردی کی لہر موجودہ لہر سے زیادہ طاقتورہوگئ کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی 10 تک گر جائے گا پنجاب کے مختلف علا قوں میں منفی 2 تک جا سکتا ہے سندھ میں نقطہ ا نجماد تک گر سکتا ہےاس دوران اس لہر کے ساتھ تیز یخ بستہ سائبیریا کی ہوائیں بھی ملک میں تشریف لائیں گئ
یہ سردی کی لہر اپنا نیا ریکارڈ قائم کرے گئ
دھند_کی_صورتحال:
پنجاب جنوبی خیبرپختونخواہ بالائی اور شمالی سندھ کے مختلف علاقےآج بھی دھند کی لیپٹ میں رہے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق آج بنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی دھوپ نکلی آج رات سے پھر جنوبی شمالی وسطی پنجاب بالائی سندھ جنوبی خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں کہیں کہیں دھند بنے کے امکانات موجود ہیں اس سلسلہ کا موجودہ دھند کا سلسلہ آئندہ 2 روز تک کمی پیشی کے ساتھ جاری رہے گا اس کی شدت میں کل سے کچھ کمی ہوگی
یاد رہے بارش کے سلسلے کے بعد دھند کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے
For more news visit our websiteٖٖ