Bakrey ki nihari
اجزاء
بکرے کا گوشت ڈیڑھ کلو
گھی حسب ضرورت
پیاز تین سے چار عدد
سونف اور سونٹھ حسب ذائقہ
ادرک اور لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
پانی ایک پیالی
لال مرچ ڈیڑھ سے دو کھانے کے چمچ
لال آٹا تین سے چار کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
پانی ڈیڑھ سے دو جگ
ترکیب
️پہلے گرم گھی میں پیاز اور گوشت ڈال دیں
️ پھر جب پیاز گل جائے تو اس میں سونف اور سونٹھ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر دیں
️ اب اس میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ ایک پیالی پانی کے ساتھ شامل کریں اور اس کو پکائیں
️تھوڑا پکنے کے بعد اس میں لال مرچ شامل کر کے ہلائیں اور بھون لیں
پھر ڈیڑھ سے دو جگ پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ گوشت گل جائے
️جب گوشت گل جائے تو چولہا بند کر کے ہانڈی کے اوپر سے چکنائی اتار لیں
️اب اس ہانڈی میں لال آٹا پانی میں مکس کر کے ڈالیں اور گاڑھا کریں
️پھر باریک پسا ہوا گرم مصالحہ پانی میں گھول کے شامل کریں اور اچھی طرح پکائیں
️جب اچھی طرح پک جائے تو اتاری ہوئی چکنائی شامل کر دیں اور چولہا بند کر دیں
اور دو سے تین گھنٹے کے بعد سرو کر دیں