| | |

Rehmatul lil Alameen Scholarship Program 2021

Rehmatul lil Alameen Scholarship Program 2021

 

Apply For Rehmatul lil Alameen Scholarship Program 2021

 

تمام اساتذہ اکرام سے گزارش ہے کہ ایسے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے وہ طلبا جنہوں نے میٹرک 2019 اور 2020 سالانہ امتحان میں کسی سرکاری سکول سے 60 فیصد سے زائد نمبر سے پاس کیا ہو اور ان کا ڈومیسائل پنجاب کا بنا ہوا ہو، ان کو مطلع کریں کہ وہ درج ذیل لنک پر جا کر رحمت العالمین سکالر شپ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، آخری تاریخ 5 اپریل ہے

 hedscholarships.punjab.gov.pk

اس ویب پورٹل پر طالب علم اپنا اکائونٹ بنا کر خود اپلائی کریں گے  سرکاری سکول سے اور ڈومیسائل لازمی ہے

اہلیت کا معیار:

 

انٹرمیڈیٹ کی سطح پر اسکالرشپ:

درخواست دہندہ کیلئے اہلیت کا معیار :درخواست دہندہ کے پاس صوبہ پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔پنجاب کے سرکاری کالج کا طالب علم ہونا ضروری ہے۔کسی سرکاری سکول سے میٹرک پاس کیا ہو۔میٹرک سالانہ امتحان میں کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کئے ہوں۔سال 2019 یا 2020 میں میٹرک پاس کیا ہو۔

امیدوار کسی دوسرے اسکالرشپ سے فائدہ نہ اٹھا رہا ہو۔ضرورت پر مبنی اسکالرشپ کیلئے اہلیت:والدین کی ماہانہ آمدنی 25,000 روپے یا اس سے کم ہونی چاہئے۔والدین کے پاس 5 ایکڑ زرعی اراضی یا 5 مرلہ شہری املاک سے زائد کی ملکیت نہیں ہونی چاہئے۔میرٹ پر مبنی اسکالرشپ کیلئے اہلیت:

ہر ضلع میں میرٹ پر مبنی اسکالرشپ کی ایک خاص تعداد متعین ہے۔ اس تعداد کے مطابق میٹرک میں اعلی نمبر حاصل کرنے والے طلباء (جنہوں نے سرکاری کالجوں میں بھی داخلہ لیا ہو) کو اسکالرشپ دیئے جائیں گے۔

اسکالرشپ کی تقسیم:50 فیصد میرٹ پر مبنی ، 50 فیصد استحقاق پر مبنی اسکالرشپس۔صنفی بنیاد پر یکساں تقسیم۔سائنس اور آرٹس کے طلباء کی تقسیم بالترتیب ساٹھ اور چالیس کے تناسب سے تصور کی جائے گی۔ضرورت پر مبنی اسکالرشپ کے تحت (درجہ 1 تا 4) کے سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے 10 فیصد کوٹہ مختص ہے۔

rehmatul-lil-alameen-scholarship-program-2021

تصدیق کا طریقہ کار:

درخواست دہندگان کے نتائج کی تصدیق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب کے فراہم کردہ اعدادوشمار کی روشنی میں کی جاتی ہے۔کالج پرنسپل اس بات کی تصدیق کرے گا کہ طالب علم اس کالج کا طالب علم ہو، اس کے علاؤہ وہ کسی اور اسکالرشپ سے فائدہ نہ اٹھا رہا ہو۔

کالج پرنسپل طالب علم کے درج ذیل کوائف کی بھی تصدیق کرے گا:طالب علم کا نام بے فارم والد کا نام والد / سرپرست کا شناختی کارڈمتعلقہ بورڈ کا رجسٹریشن نمبرکلاس حاضری (کم از کم 75 فیصد)کلاس ٹیسٹ کے نتائج (تسلی بخش/ غیر تسلی بخش)ڈپٹی کمشنر یہ جاننے کا ذمہ دار ہوگا کہ آن لائن ڈیش بورڈ کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر امیدوار ضرورت پر مبنی اسکالرشپ کیلئے اہل ہے۔

نوٹ: جو طلباء اپنے رہائشی ضلع سے باہر کسی سرکاری کالج میں داخلہ لیتے ہیں، ان کی اہلیت کا تعین ضلع کے ڈومیسائل کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

بیچلرز کی سطح پر اسکالرشپ:

پنجاب کی یونیورسٹیوں میں891 مختلف پروگرام پڑھائے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹیوں کے رجسٹرار اسکالرشپ دینے کیلئے اپنے رجسٹرڈ پروگراموں میں بہترین/ ٹاپ اسکورر امیدواروں کی فہرست ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کریں گے

♦ مزید سکالرشپ معلومات کے لئے ہما ری ویب سائٹ وزٹ کریں ♦

Share Story On Your Favorite Platform !

Similar Posts