| | |

Patwari Jobs 2021

Patwari Jobs 2021

Patwari Jobs 2021 & Laptop Distribution

4500نئے پٹواری بھرتی کرنے کی منظوری

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے صوبہ بھر میں 4 ہزار 5 سو نئے پٹواری بھرتی کرنے کی منظوری دےدی۔تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب نے نئے پٹواری بھرتی کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیا۔ تعیناتی کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تین افسران بطور ممبر شامل ہوں گے۔ پٹواری بھرتیوں کرنے کیلئے اشتہار متعلقہ ضلعی کمشنر کی ہدایات پر جاری کئے جائیں گے۔

تعلیمی قابلیت:

ذرائع کے مطابق تعلیمی قابلیت کیلئے کم از کم آئی سی ایس ڈگری ہولڈر، شارٹ ہینڈ ٹائپنگ اور کمپیوٹر کی تعلیم لازمی ہوگی۔ بورڈ آف ریونیو نے 36 اضلاع میں کوٹہ کی بنیاد پر بھرتیوں کی منظوری دی ہے۔بھرتیوں میں اقلیتی برادری کا کوٹہ بھی شامل کیا گیا ہے

تعلیم: انٹرمیڈیٹ ، کمپیوٹر کے ساتھ

ڈپلومہ: کمپیوٹر کے ساتھ

ٹائپنگ: شارٹ ہینڈ ٹائپنگ

میرٹ: اوپن میرٹ ، کوٹہ سسٹم

پوسٹنگ: پںجاب کے تمام اضلاع

تجربہ: کوئی نہیں

پنجاب حکومت کا شہباز شریف دور کے لیپ ٹاپ آئی ٹی پٹواریوں کو دینے کا فیصلہ:

حکومت پنجاب کا طالب علموں کے لیے وقف لیپ ٹاپ آئی ٹی پٹواریوں کودینے کا فیصلہ ، پنجاب بورڈ آف ریونیو اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی شہباز شریف نے پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر انتظام پوزیشن ہولڈرسٹوڈنٹس کے ساتھ ساتھ مخصوص نمبروں کے حامل میٹرک اور انٹر میڈیٹ سٹوڈنٹ میں لیپ ٹاپ سکیم کے تحت چار فیسز میں لاکھوں کی تعداد میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے تھے۔

حکومت کی تبدیلی کے بعد طالب علموں کےلیے یہ سکیم بند کر دی گئی اور ہزاروں لیپ ٹاپ تاحال ائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس پڑے ہیں، حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں زمینوں کے ریکارڈ کے لیے 4500 نے آئی ٹی پٹواری بھرتی کرنے کا عمل شروع کیا ہے جن کو ریو نیو اکیڈمی میں تربیت کے بعد فیلڈ میں کام کر نے کے لیے طالبعلموں کے لیے منگوائے گئے لیپ ٹاپ دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

بورڈ آف ریونیو ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے رواں برس تک 8 ہزارنے قانون گو ئی اراضی ریکارڈ سنٹرز بنانے کا عمل شروع کیا ہے، بورڈ آف ریونیو اور ہائیر ایجو کیشن کمیشن پنجاب سے مشاورت کے بعد طالب علموں کے لیے وقف لیپ ٹاپ پٹواریوں کے دینے کی تجویز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا
جائے گا۔

♦ Advertisement is available below ,  Keep Visiting Our Website

patwari jobs 2021

 

Last Date: 20th April

How To Apply: Apply Only Online At Jobs Punjab Portal

Share Story On Your Favorite Platform !

Similar Posts