New education policy 2020-2021 on mcqswarehouse.comNew education policy 2020-2021 on mcqswarehouse.com

یکم جنوری 2021 سےایم-فل ختم

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نئی پی-ایچ-ڈی پالیسی یکم جنوری 2021 سے نافذ ہوگی۔

بی-ایس (آنزز) کے طلباء اب پی-ایچ-ڈی پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں

ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں پی-ایچ-ڈی کے داخلے کے لئے پالیسی میں تبدیلی کی ہے،

کمیشن سے منظوری حاصل کرنے کے بعد، جامعات کو ایک نئی پالیسی دستاویز ارسال کردی گئی ہے۔

جسمیں ایچ-ای-سی نے جامعات کو اختیار دیا ہے

کہ وہ بی-ایس(آنرز) کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبا کو براہ راست پی-ایچ-ڈی میں داخل کرے۔

 بارہ صفحات پر مشتمل ایچ-ای-سی پالیسی دستاویز یکم جنوری 2021 کو لاگو ہوگی۔

New education policy 2020-2021 on    mcqswarehouse.com

نئی پالیسی کے تحت، یونیورسٹی کو سال میں دو پی-ایچ-ڈی پروگرام شروع کرنے کے لئے ایچ-ای-سی سے باضابطہ منظوری لینا ہوگی۔پی-ایچ-ڈی کی نئی پالیسی کے مطابق، بی-ایس (آنرز) کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء کسی بھی مضمون میں پی-ایچ-ڈی کرسکتے ہیں لیکن اسکے لئے متعلقہ یونیورسٹیوں کو اپنا ضابطہ کار وضع کرنا ہوگا۔پالیسی دستاویز کے مطابق، جامعات کے پاس پی-ایچ-ڈی میں داخلے کے لئے ایم-فل اور ایم-ایس کی ضرورت کو برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا،

تاہم، یونیورسٹیوں کو اکیڈمک کونسل سے منظوری لینا ہوگی بی-ایس (آنرز) ڈگری کی بنیاد پر داخلہ کے خواہاں طلبا کو اضافی مضامین کا مطالعہ کرنا ہوگا۔

ایک پروفیسر کو زیادہ سے زیادہ پانچ اسکالرز کے پی-ایچ-ڈی مقالہ کی نگرانی کا اختیار ہوگا۔

اگر پی-ایچ-ڈی اسکالر اپنے مقالے کو “X” زمرہ ریسرچ جرنل میں شائع کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو، پی-ایچ-ڈی مقالہ کے امتحان کے لئے ایک ماہر مقالہ کی رپورٹ کافی سمجھی جائے گی۔

ایچ-ای-سی نے پی-ایچ-ڈی کی ڈگری مکمل کرنے کے لئے کم از کم تین سال اور زیادہ سے زیادہ آٹھ سال کا وقت مقرر کیا ہے

تاہم، یونیورسٹیوں کو آٹھ سال سے زیادہ کی مدت کے لئے دو سال کی اجازت ہوگی۔

ایچ-ای-سی نے واضح کیا ہے کہ پی-ایچ-ڈی کی ڈگری مکمل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مدت دس سال ہے۔

Share Story On Your Favorite Platform !

By Admin