Latest FIA Jobs Announcement
FIA Jobs 2021
ایف آئی اے میں بڑی بھرتی
-بے روزگار نوجوانوں کے لئے بڑی خوش خبری وزیراعظم نے ایف آئی اے میں بڑی بھرتی کی منظوری دے دی انہوں نے ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی ایک ہزار بھرتیوں میں 831 کانسٹیبلز،150 کے قریب انسپکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں
گریڈ 16 سے اوپر کی بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے ہونگی. وزیراعظم نے 250 روپے ہر امیدوار سے ریکروٹمنٹ کاسٹ وصول کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے. یاد رہے کہ اس سے پہلے پنجاب پبلک سروس کمیشن 600 روپے فی درخواست وصول کرتا تھا اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن 300 روپے فی درخواست وصول کرتا رہا ہے
مزید برآں کانسٹیبلز کی بھرتی ایف آئی اے براہ راست کرے گا جبکہ دوسرے گریڈز کی بھرتی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونگی
وزیراعظم نے ان تمام بھرتیوں کے عمل کو شفاف اور میرٹ پر کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں. اس تمام بھرتی کے عمل میں ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان سے بھی تعاون حاصل کیا جائے گا. اس بھرتی کے عمل کا اشتہار ابھی تک پائپ لائن میں ہے اور جلد ہی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ اور ایف آئی اے کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا جائے گا.
مزید برآں کانسٹیبلز کی تعلیمی قابلیت انٹر مینڈیٹ اور انسپکٹرز اور ڈائریکٹرز کے لیے گریجویشن اور ماسٹرز لیول کی تعلیمی قابلیت رکھی جائے گی.
♦ For Complete FIA And FPSC Preparation Visit Our Website ♦