Balti Chicken|| Tasty Balti Chicken || بالٹی چکن
Balti Chicken Recipe Making In New Style
بالٹی چکن بنا نے کا آسان طریقہ
(Ingredients) اجزاء
چکن بریسٹ ایک عدد
(پیاز دو عدد(سلائس میں کٹی ہوئی
تیل حسب ضرورت
ادرک اور لہسن کا پیسٹ
ہری مرچ تین عدد
لال مرچ ڈیڑھ کھانے کے چمچ
(ٹماٹر دو عدد (درمیانے
گرم مصالحہ حسب ذائقہ
نمک ایک چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
قصوری میتھی حسب ذائقہ
دہی چار سے پانچ کھانے کے چمچ
ادرک گارنش کے لیے
:ترکیب
-ایک دیگچے یا پین میں تیل گرم کر لیں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز کو ہلکا سنہرا کر لیں
-پھر اس میں لہسن اور ادرک کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں.
اب اس میں چکن کے ٹکڑے اور ٹماٹر مکس کریں اور ان کو پکائیں
جب یہ سب اچھی طرح گل جائیں اس میں ہری مرچ باریک کاٹ کر ڈال دی
پھر اس میں نمک اور لال مرچ شامل کر لیں اور ساتھ ہی زیرہ اور گرم مصالحہ پیس کر ڈالیے
پھران کو اچھی طرح مکس کر لیں
کچھ دیر کے بعد اس میں دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور دس سے پندرہ منٹ تک تیز آنچ پر پکائں
جب پک جائے تو اس میں تقریباً ایک کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ تک پکائیں.
ساتھ ہی قصوری میتھی ڈال دیں
-جب سارہ پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون لیں
-لیجیے بالٹی چکن تیار ہے. ڈش میں نکال کر ادرک سے گارنش کریں اور پیش کر دیں