|

Bakrey ki nihari || بکرے کی نہا ری

  Bakrey ki nihari 

  اجزاء 

بکرے کا گوشت ڈیڑھ کلو 🔪
گھی حسب ضرورت 🔪
پیاز تین سے چار عدد🔪
سونف اور سونٹھ حسب ذائقہ🔪
ادرک اور لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ 🔪
پانی ایک پیالی 🔪
لال مرچ ڈیڑھ سے دو کھانے کے چمچ 🔪
لال آٹا تین سے چار کھانے کے چمچ 🔪
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ 🔪
پانی ڈیڑھ سے دو جگ 🔪

ترکیب 

️پہلے گرم گھی میں پیاز اور گوشت ڈال دیں 🌶
️ پھر جب پیاز گل جائے تو اس میں سونف اور سونٹھ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر دیں 🌶
️ اب اس میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ ایک پیالی پانی کے ساتھ شامل کریں اور اس کو پکائیں 🌶
️تھوڑا پکنے کے بعد اس میں لال مرچ شامل کر کے ہلائیں اور بھون لیں🌶

پھر ڈیڑھ سے دو جگ پانی ڈال کر اتنا  پکائیں کہ گوشت گل جائے🌶
️جب گوشت گل جائے تو چولہا بند کر کے ہانڈی کے اوپر سے چکنائی اتار لیں🌶
️اب اس ہانڈی میں لال آٹا پانی میں مکس کر کے ڈالیں اور گاڑھا کریں 🌶
️پھر باریک پسا ہوا گرم مصالحہ پانی میں گھول کے شامل کریں اور اچھی طرح پکائیں 🌶
️جب اچھی طرح پک جائے تو اتاری ہوئی چکنائی شامل کر دیں اور چولہا بند کر دیں 🌶

اور دو سے تین گھنٹے کے بعد سرو کر دیں 🌶

 

Share Story On Your Favorite Platform !

Similar Posts