Air / Ground Layering Season|| قلم کے ساتھ پودے لگانا
قلم کے ساتھ پودے تیار کرنے کا بہترین موسم 15 دسمبر سے 15 فروری تک ہے جتنی جلدی ممکن ہو چھوٹے لیول کی نرسریز کی تیاری پر کام کریں۔تاکہ قلموں سے جڑ بننے کے چانسز بڑھ جائیں۔مندرجہ ذیل اقسام کے پودوں کی قلمیں لگائی جا سکتی ہیں
–
گلاب دیسی♦ | گلاب جنگلی♦ | انار♦ |
انگور♦ | پلکن♦ | بوہڑ♦ |
لاجسٹونیا♦ | موتیا♦ | ہیبسکس/چائنہ روز♦ |
یوفوریا♦ | پاپولر♦ | بلو یا ولو یا گلو♦ |
چاندنی♦ | چاننا♦ | شہتوت♦ |
کنیر کی تمام اقسام♦ | انجیر, توت♦ | مروا, چاندنا♦ |
فالسہ, جٹروفا♦ | گل چین/چمپا♦ | گل انار♦ |
وغیرہ شامل ھیں۔ضروری نہیں کے یہ قلمیں پودے فروخت کرنے کےلئے ہی لگائیں جائیں بلکہ گھر میں بھی اور
صدقہ جاریہ سمجھ کر لگا ے جا سکتے ہیں- جزاک اللہدرخت لگائیں زندگی بچائیں
قلم و داب کاری
قلم کاری
نئے پودے بنانے کے لیے پودے کی ٹہنی کو کاٹ کر زمین میں لگانا.
کچھ پودے، جن کے تنے/ شاخیں نرم ہوں وہ بآسانی لگ سکتے ہیں. جیسے گل دوپہری [ گرمیوں کے موسم میں لگتی ہے ] جرینیم [بہار کے موسم میں لگتی ہے] ، گل داودی [ بہار کے آغاز اور خزاں کے موسم میں لگتی ہے ]. اس کے علاوہ پودینہ، منی پلانٹ وغیرہ پانی میں بھی جڑھیں بنا لیتے ہیں.
کچھ پودے سبز لکڑی کی شاخوں کے ہوتے ہیں. جن کی قلم کاری اس طرح کی جاتی ہے کم از کم ایک آنکھ زمین میں دبایا جائے اور ایک باہر رہے. اس کی مثال گلاب کا پودا ہے.
اس بعد ایسے پودے ہیں جن کی شاخیں قدرے سخت لکڑی کی ہوتی ہیں جن کی قلم کے علاوہ داب بھی لگتی ہے. مثلا موتیا، انجیر،
آخر میں سخت لکڑی کی اقسام کے پودے ہیں، جن کی لکڑی سخت ہوتی ہے. مثلا چیری وغیرہ
:داب کاری ( Air / Ground Layering)
نئے پودے بنانے کے لیے کسی پودے کی ٹہنی کو بغیر کاٹے, کھال چھیل کر مٹی میں دبانا یا شاپر میں مٹی ڈال کر باندھنا۔دونوں طریقے نئے پودے بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں.
وہ پودے جو عموما نرم ( سبز ) شاخیں رکھتے ہیں ان کی قلم کاری کی جاتی ہے. جیسے گلاب, ہائڈرینجیہ، گل داؤدی, گل دوپہری, کولیس
جبکہ وہ پودے جن کی شاخیں سخت ( لکڑی جیسے) ہوں ان کے نئے پودے بنانے کے لیے داب لگائی جاتی ہے. جیسے انگور, امرود, چیکو، بوہڑ. میگنولیا۔۔ یہ داب اس وقت تک زمین میں رہتی ہے جب تک شاخ جڑھیں نہ بنا لے. اس کا دوسرا طریقہ ائیر لیرنگ بھی ہے, جس میں گیلی مٹی چھیلی گئی شاخ کے گرد لپیٹ کر عموما پولیتھن سے لپیٹ کر باندھ دیتے ہیں.
کچھ پودے ایسے ہیں جن کی قلم کاری اور داب, دونوں لگ سکتے ہیں, مثلا انجیر, موتیا، بوہڑ