Arabian Chicken With Rice || عریبین چکن

  Arabian Chicken With Rice 

 

  عریبین چکن 

 

:اجزاء

چکن لیگ پیس دو عدد  🍗
چکن بریسٹ دو عدد  🍗
چاول اڑھائی پیالی  🍗
پیاز تین عدد (درمیانے سائز کے)  🍗
گھی حسب ضرورت  🍗
ہری مرچ تین سے چار عدد  🍗
نمک حسب ذائقہ  🍗
سفید سرکہ حسب ذائقہ  🍗
بادام آٹھ سے دس عدد (چھلے ہوئے)  🍗
دہی 3/4کپ  🍗
الائچی کے دانے چھ سے سات عدد (پسی ہوئی)  🍗
ادرک اور لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ  🍗
کشمش ایک پیالی  🍗

 

Arabian Chicken

:ترکیب

 

چکن لیگ پیس اور چکن بریسٹ کے ٹکڑے کر لیں   🍲
چاولوں کو دھو کر پانی میں بھگو دیں  🍲
ایک دیگچے میں گھی گرم کر کے پیاز کو گولڈن براؤن کر لیں  🍲
پیاز گولڈن براؤن ہو جائے تو اس کو دیگچے میں سے نکال کر اس میں چکن کے ٹکڑے ڈال دیں  🍲

پھر ان کا پانی خشک کر لیں   🍲
پھر اس گوشت میں سفید سرکہ، نمک، الائچی، دہی، ہری مرچ اور ادراک لہسن کا پیسٹ ڈالیں  🍲

 پھر اچھی طرح بھونیں    🍲
اب بادام اور کشمش ڈال کر ہلکا سا بھون لیں  🍲
پھر تین سے چار پیالی پانی اور بھیگے ہوئے چاول ڈال کر پکا لیں  🍲
جب پانی ابلنے لگے تو دم لگا دیں  🍲
جب بھاپ اوپر آ جائے تو مزےدار چاول تیار ہیں  🍲
ڈش میں نکال کر اوپر تلی ہوئی پیاز اور ہری مرچ چھوٹی چھوٹی کاٹ کر ڈال کر پیش کریں  🍲

 

🍽🍽🍽🍽🍽🍽

 

 

 

Share Story On Your Favorite Platform !

Similar Posts