بیسن کے پراٹھے
:اجزاء
بیسن 500 گرام←
آٹا 125 گرام←
نمک ایک چائے کا چمچ←
کٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ←
سوکھادھنیا (پسا ہوا) آدھا چائے کا چمچ←
زیرہ ایک چائے کا چمچ←
اناردانہ ایک چائے کا چمچ←
پیاز ایک عدد←
(ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا←
(پودینہ (باریک کٹا ہوا←
ہری مرچ حسب ذائقہ←
گھی 3/4کپ←
:ترکیب
بیسن کے پراٹھے بنانے کے لیے سب سے پہلے بیسن اور آٹے کو اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس میں سارے اجزاء شامل کر کے آٹے کو گوند لیں. گوندھ کے کچھ دیر کے لیے آئے کو رکھ دیں. پھر آٹے کا پیڑا بنا کر اس کو بیلیں. نارمل سائز کی روٹی بنائیں. توے پر گھی ڈال کر اس کو گرم کریں اور روٹی ڈال دیں. پراٹھے کو درمیانی آنچ پر پکائیں تا کہ کہیں سے کچا نہ رہے. آخر میں پیاز اور رائتے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں.